18 اپریل، 2017، 10:33 AM

ترکی میں ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کی تنقید

ترکی میں ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کی تنقید

جرمنی کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے میں ترک قوم تقسیم ہوگئی ہے اردوغان کو بڑے کم مارجن سے کامیابی ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں بڑے کم مارجن سے کامیابی کے بعد صدر اردوغان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کیونکہ اس ریفرنڈم کے نتیجے میں ترک قوم میں تقسیم واضح نظر آتی ہے ۔ ادھر ترکی کے شہر استنبول میں ریفرنڈم کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد صدر اردوغان کو حاصل ہونے والے وسیع اختیارات کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ترک حکومت نے ترکی میں پہلے سے نافذ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔

News ID 1871881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha